تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کے نام تبدیل کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت دیگر کرکٹ میدانوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے کمرشل بنیادوں پر اسپانسرز کے ساتھ مل کر ناصرف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم بلکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت ملک کے دیگر کرکٹ اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا بھی اُصولی فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کو بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ کمرشل ہے، ان کے بقول اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے مارکیٹنگ ریسرچ کمپنی ‘یو گو’ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

سربراہ پی سی بی کا کہنا تھا کہ کمپنی کی مشاورت سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اسٹیڈیمز کی برینڈ مالیت کا تعین کرے گا، اسپانسرز کی جانب سے اچھا ردِعمل آیا ہے اور بہت جلد قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اسپانسر کے نام کے ساتھ اسٹیڈیم کے نام کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے کرکٹ اسٹیڈیم کو لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی سے 1974ء کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد منسوب کیا گیا تھا، اس اسٹیڈیم کا شمار پاکستان کے بہترین گراؤنڈز میں ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button