تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں، محکمہ آثار قدیمہ نے شاہی قلعہ کو ڈسکوکلب بنا دیا

وزیراعلی پنجاب کا نوٹس کسی کام نہ آیا، لاہورکے شاہی قلعہ میں پابندی کے باوجودڈرفٹنگ کے بعد اب ڈانس تقریبات کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے تاریخی شاہی قلعہ میں شیش محل کے ساتھ واقع مہاراجہ رنجیت سنگھ آٹھ درہ کےاحاطے میں ڈسکوڈانس کی ویڈیوزمنظرعام پرآگئیں۔

شاہی قلعہ میں آثارقدیمہ ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میں آئی جہاں میوزیکل تقریب میں اسٹیج پربھارتی گانوں پررقص کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ شاہی قلعہ میں میوزک،کنسرٹ جیسی تقریبات پرپابندی عائد ہے جبکہ رواں سال 26 فروری کو اس تاریخی عمارت میں کارڈرفٹنگ پربھی پنجاب حکومت کی جانب سےنوٹس لیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button