تازہ ترینخبریںدنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ، پائلٹ ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر کے گریز سیکٹر میں بھارتی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے بیمار اہلکاروں کو لینے جا رہا تھا جس دوران حادثہ پیش آیا۔
ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے نتیجے میں زخمی پائلٹ کو طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،
پائلٹوں کا تعلق آرمی ایوی ایشن کور سے تھا اور وہ میجر کے عہدے پر تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں، بھارتی حکومت نے مئی 2012میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971سے اپریل 2012تک 482مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171پائلٹ، 39شہری، 8سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button