تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور دھماکا: مزید 6 زخمی چل بسے، مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج

گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہوئے خود کش حملے کے مزید 6 زخمی انتقال کر گئے، پولیس نے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ روز 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں، واقعے میں مزید 6 افراد کے انتقال کے بعد شہید افراد کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔

واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ خود کش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضاء بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

پشاور کی مسجد میں ہوئے خود کش دھماکے کا مقدمہ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button