
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین روس کو جنگ میں ہرا سکتا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا یہ دعویٰ برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ یوکرین سے روس کی جنگ کتنا عرصہ چلے گی، امید ہے کہ یوکرینی عوام وقت کے ساتھ سرخرو ہوں گے۔
امریکی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ روس یوکرینی عوام کی خواہشات کو دبا نہیں سکتا، روس پوری عسکری قوت لگاتا ہے تو یوکرین کے لیے مقابلہ کرنا مشکل ہو گا۔
انٹونی بلنکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں کو روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے متعلق تشویش ہے۔