تازہ ترینخبریںکاروبار

روس یوکرین تنازعہ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات عالمی معیشت پر بڑھنے لگے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔

ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی ہے۔

امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا ، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی 1 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قوم سے خطاب میں اگلے بجٹ تک بجلی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمتیں 2011 ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button