تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کراچی کی روشنی باجی، اب کسی کو کرنٹ نہیں لگے گا

کراچی کے ضلع کورنگی سے تعلق رکھنے والی عبیرہ الماس اپنے علاقے میں گھر گھر جا کر لوگوں کو بجلی کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ بجلی کے غیر محفوظ استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بچ سکیں۔

اس کے ساتھ وہ اہلخانہ کو بجلی کے مناسب استعمال اور بجلی کے بل تفصیلاً پڑھنے کے بارے میں بھی آگاہی دیتی ہیں۔

کورنگی کے پسماندہ علاقے میں کام کرنے والی عبیرہ الماس یہ کام بطور ’روشنی باجی‘ کرتی ہیں، جو کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے ’کے الیکٹرک‘ کا منصوبہ ہے جس کا آغاز گذشتہ برس ہی کیا گیا ہے۔

’روشنی باجی‘ نامی اس پروگرام کو ’کے الیکٹرک‘ کی جانب سے کراچی میں بجلی کے محفوظ استعمال کے سلسلے میں اہم منصوبہ قرار دیا جاتا ہے جس کے تحت اب تک 40 خواتین کو تربیت دے کر کراچی کے مختلف علاقوں، خاص کر کچی آبادیوں، میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ لوگوں میں بجلی کے محفوظ طریقہ استعمال کی بابت آگاہی دے سکیں۔

عبیرہ الماس بھی ان 40 خواتین میں سے ایک ہیں۔

دو بچوں کی والدہ عبیرہ الماس کے مطابق انھوں نے یہ کام اس لیے بطور ملازمت اختیار کیونکہ انھیں روزگار کی ضرورت تھی۔ مگر اب اخراجات پورے ہونے کے علاوہ اب انھیں اس کام میں مزا بھی آ رہا ہے اور وہ اسے چیلنج کے طور پر کر رہی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’گھر اور کام کے درمیان توازن رکھنا مشکل ہے لیکن جب کچھ کرنے کا عزم ہو تو پھر کچھ مشکل نہیں رہتا۔‘

’صبح سویرے اٹھ کر ناشتا بنانا، بچوں کو تیار کر کے سکول بھیجنا، پھر خود تیار ہو کر کام پر نکلنا اور شام کو گھر اور بچوں کو سنبھالنا، یہ ہے تو مشکل تاہم ان معاملات کو خوش اسلوبی سے انجام دے دیتی ہوں۔‘

عبیرہ نے بتایا کہ ان کو اسی پروگرام کے تحت بنیادی مارشل آرٹس تربیت بھی دی گئی کہ ’اگر خدانخواستہ کوئی مشکل صورت حال پیش آ جائے تو کیسے دفاع کیا جائے۔‘

’اس دوران مجھے الیکٹریشن کی تربیت دی گئی۔ اس کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے اور اس کی مرمت کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button