تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟ فیصلہ 4 مارچ کو !

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ 4 مارچ کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گا، اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے منی لانڈرنگ اور ٹیررز فنانسنگ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر چار مارچ کو میڈیا بریفنگ ہوگی، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان نے ستائیس میں سے چھبیس ایکشن پلان پہلے ہی مکمل کر نے کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی شرط بھی پوری کر دی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین پہلے ہی بول چکے ہیں کہ عالمی واچ ڈاگ کے کچھ ارکان ممالک کی طرف سے سیاسی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں جبکہ ہم نے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو فروری 2022 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 34 میں سے 30 شرائط پوری کرلیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button