تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بادلوں کے اوپر دنیا کا سب سے اونچا دریائے چناب کا پُل

مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب کی گہری کھائی پر بنائے جانے والے دنیا کے بلند ترین ریلوے پُل کی خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہیں۔

بھارتی وزیر ریلوے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر کے خوبصورت ریلوے پُل کی تصویر شیئر کی جوکہ دُنیا کا سب سے بُلند ترین ریلوے پُل ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی وزیر نے لکھا کہ ’بادلوں کے اوپر دنیا کا سب سے اونچا چناب پُل۔‘

تصویر میں بادلوں کے اوپر محرابی پُل کو دکھایا گیا ہے جس کے پس منظر میں پہاڑ اونچے کھڑے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے ریاسی ضلع میں واقع  چناب پل 1,315 میٹر لمبا ہے اور اس کا مقصد وادی کشمیر سے رابطے کو بڑھانا ہے۔

چناب پل کو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو دریا کی سطح سے 359 میٹر بلند ہے، یہ فرانس کے ایفل ٹاور سے 35 میٹر بلند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button