تازہ ترینخبریںدنیا

حجاب پابندی معاملہ، کرناٹک ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب پر پابندی کا معاملہ لارجر بینچ کو بھجوا دیا۔

حجاب پابندی معاملے پر کرناٹک ہائیکورٹ میں آج دوسرے روز سماعت ہوئی، سِنگل بینچ نے لڑکیوں کو حجاب پہن کر کالجوں میں جانے کی اجازت دینے کے عبوری احکامات پاس کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ عبوری ریلیف پر لارجر بینچ کو غور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 12 فیصد مسلم آبادی والی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند بی جے پی کی حکومت ہے، جس نے 5 فروری کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ تمام اسکول انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گئے ڈریس کوڈ پرعمل کریں گے۔

جس کے بعد ریاست کے کچھ اسکولوں نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روکا گیا۔

اسکولوں میں باحجاب طالبات کے روکے جانے کے اس اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، اپوزیشن جماعتیں اور ناقدین وفاقی اور ریاستی سطح پر بی جے پی حکومت پر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے اور تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگارہے ہیں۔

ادھر کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ریاست بھر میں اسکول اور کالجوں کو اگلے تین دن کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا، کرناٹک ہائیکورٹ میں معاملے پر طلبہ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت جاری ہے۔

گزشتہ روز کرناٹک ہائیکورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت کے دوران کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button