تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع اور ماہم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

علی ظفر کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پیش کیے گئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کے چالان پر ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی نے حاضری مکمل کروائی، گزشتہ سماعت میں تمام ملزمان پیش نہیں ہوئے تھے۔

دوران سماعت ملزمہ میشا شفیع اور ماہم جاوید عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، جس پر عدالت نے دونوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوری میں ہونے والی سماعت میں بھی میشا شفیع پیش نہ ہوسکی تھیں، جس پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اب دوبارہ بھی ان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کے وکلا کو 19 فروری کو ہونے والی اگلی سماعت میں پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

عدالت نے سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے یہ بھی حکم دیا کہ اگر آئندہ سماعت تک علی ظفر کے وکلا نے زیر التوا درخواستوں پر دلائل نہ دیے تو پراسکیوٹر کے دلائل کی روشنی میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button