تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سے تحفظات کے باوجود اپنی زبان کی پاسداری کریں گے: چوہدری برادران

قبل ازیں آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ہونے والی ملاقات اور یقین دہانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا تو چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ حکومت کا اتحادی ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

لاہور (فیصل اکبر) مسلم لیگ (ق)کی قیادت نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دینے سے صاف انکارکردیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں،زبان کی ہر صورت پاسداری کریں گے۔پہلے اپوزیشن اپنے اختلافات دور کرے پھر کسی معرکے کی تیاری کرے۔

(ن) لیگ کے اندر دو بیانئے ہیں جبکہ وہ پیپلز پارٹی پر بھی اعتماد کو تیارنہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اورسنیئر سیاست دان چودھری شجاعت حسین نے حکومت کے خلاف کسی آئینی آپشن کے استعمال میں اپوزیشن کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ پہلے آپس کے اختلافات دور کریں۔

قبل ازیں آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ہونے والی ملاقات اور یقین دہانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا تو چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ حکومت کا اتحادی ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

حکومت سے تمام تر گلے شکوؤں کے باوجود بہر صورت اپنی زبان کی پاسداری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے ملک کی داخلی و خارجی حالات کو مدنظررکھتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات تک صبر و تحمل کا مشورہ دیا۔

سابق صدر اور کوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے خصوصی طورپر پرہیزی کھانا تیار کرایاگیا جس کے معیار کی آصف علی زرداری نے خصوصی طور پر تعریف کی۔

واضح رہے کہ میاں شہبازشریف سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے آصف علی زرداری اپنا پرہیزی کھانے والا لنچ باکس ساتھ لیکر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button