تازہ ترینخبریںدنیا

ازبکستان: پنجاب کے تعاون سے بننے والی پہلی میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد

اس موقعہ پر چیئرمین بورڈ آف گورنر دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف اوراُن کے وفد سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والی بزنس کیمونٹی کی اہم شخصیات اوردیگر بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز ازبکستان کے صوبہ نمنگان کے دورے کے دوران صوبہ نمنگان کے گور نر شوکت عبدررزاق کے ہمراہ پنجاب کے تعاون سے بننے والی پہلی میڈیکل یونیورسٹی کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

اس موقعہ پر چیئرمین بورڈ آف گورنر دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف اوراُن کے وفد سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والی بزنس کیمونٹی کی اہم شخصیات اوردیگر بھی موجود تھے۔

جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے دورے کے دوران دوسرے روز بھی ازبکستان کے ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور انکو پنجاب میں مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کی دعوت دی۔

جس پرازبکستان کے سر مایہ کاروں نے جلد پنجاب کا دورہ کر نے اور مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کا بھی اعلان کرد یا ہے۔

پنجاب کے تعاون سے بننے والی پہلی میڈ یکل یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے پنجاب کے تعاون سے شروع ہونیوالے نمنگان کے پہلے تاریخی منصوبے کاسنگ بنیادرکھ دیا ہے۔

انشا اللہ آنیوالے دنوں میں ایسے مزید منصوبوں کا آغاز بھی ہوگا۔جس سے دونوں صوبے ایک دوسرے کے مزید قر یب آئیں گے۔

سر مایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا اور دونوں صوبوں میں روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے ازبکستان کا پاکستان کی بھر پور راہنمائی کی یقین دہانی بھی خوش آئند ہے جس کے لیے ازبکستان کے زرعی ماہر ین کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کر ے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مختلف شہروں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے سپیشل اکنامک زونز بھی بنارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سر مایہ کاری کے فروغ کیلئے ہم بزنس کیمونٹی کے ساتھ مل کر کام کر نے کیلئے تیار ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام کا تمام عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔

صوبہ نمنگان کے گور نر شوکت عبدررزاق نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے جو بھی سر مایہ کار پنجاب میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سر مایہ کاری کرینگے وہ ایسے ہی ہوں گے جیسے وہ اپنے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں کیونکہ پنجاب اور نمنگان کے عوام ایک دوسرے کو بھائی سمجھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میڈ یکل یونیورسٹی کے قیام کیلئے پنجاب نے ہم سے جو تعاون کیا ہے اس پرانکا جتنا بھی شکر یہ اداکر یں وہ کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button