تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کی جھوٹی رپورٹ، امید ہے عدالت سختی سے نوٹس لے گی: فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جھوٹی رپورٹ جمع کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ امید کرتا ہوں عدالت ان جعلی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لے گی۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے ویر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ کے پاس سب سے آسان راستہ قوم کے پیسے واپس کریں اور لندن ہی رہیں، ان کا مسئلہ جھوٹی رپورٹ سے حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹ کا مقصد پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑانا ہے، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ہائیڈ پارک کے علاوہ کہیں بھی نہیں جانا۔ انہیں چاہیے قانونی طور پر کام کو سر انجام دیں۔

شریف فیملی جعلی رپورٹوں کے پلندوں کے بجائے قوم کے پیسے واپس کرے، ڈاکٹرشال امریکا میں رہتے ہیں،

ڈاکٹرشال نے کہا نوازشریف کی حالت ایسی نہیں کہ ٹریول کرسکیں۔ امید کرتا ہوں عدالت ان جعلی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لے گی۔ اور ملکی وقار بحال کیا جائے گا۔

یہ رپورٹ نہیں فلمی خط ہے: شہباز گل

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ رپورٹ نہیں ہے ایک فلمی خط ہے، ایازصادق اپنے دل کوخوش کرنے کے لیے ایسی باتیں کررہے تھے، نوازشریف نے پاکستان نہیں آنا، جھوٹی رپورٹیں دکھا کربھاگے، رات کے اندھیرے میں بھاگنے والا دن کے اُجالے میں واپس نہیں آتا، ان کی گزربسرہی جھوٹ بولنے میں ہے،

ہم نے تو سابق وزیراعظم سے7ارب کی گارنٹی مانگی تھی، اگران سے7ارب لیے جاتے تو نوازشریف فوری ٹھیک ہو جاتے لندن نہ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی صدر شہبازشریف نے گارنٹی دی ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، یہ رپورٹ نہیں اس طرح کے پریم پتر تو ڈاکٹرعدنان بھی لکھتے رہے، نواز شریف کے سیاسی دل جوڑنے کو عمران خان جوڑدیں گے،

قائد ن لیگ جھوٹ بول کرگئے وہاں بھی ویزے کی توسیع کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں، ان کو قانونی طور پر واپس لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، برطانیہ کوبھی پتا چل گیا ہے نوازشریف بیمارنہیں جھوٹ بول رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button