خبریںسپورٹس

شاہنواز دھانی کا پاکستان کے وزیر خارجہ بننے کا عندیہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ موقع ملا تو پاکستان کے وزیر خارجہ کی ذمہ داری اٹھاؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران میں نے ہارنی والی ٹیم کیساتھ ملاقتا کی، سکاٹ لینڈ پلیئرز، مہندرا سنگھ دھونی، راشد خان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جس طرح میں ان سے ملاقاتیں ہوتی تھیں۔

پی ایس ایل سمیت کرکٹ میں جوشیلے انداز اور پرفارمنس سے توجہ کا مرکز بننے والے شاہنواز دھانی نے تصدیق کی کہ ساتھی کھلاڑی انہیں پاکستان کرکٹ کا وزیر خارجہ کہتے ہیں اور اگر انہیں ملکی سطح پر یہ خدمات بھی ملیں تو بھی اس کیلئے تیار ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل، ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا قومی ٹیم کا میچ میں پوری دل سے کھیلتا ہوں، کرکٹر کی زندگی میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں، کوشش کروں گا اچھی کرکٹ کھیلوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button