تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ, طلباء سے بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیڈ کوارٹرز لاہور کور کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی بعد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے LUMS، FCU، UET، LSE، PU اور GCU کے VC’s، فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہریوں کی تیاری میں ان اہم تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ماحولیات کے شعبوں میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات پر زور دیا کہ غلط معلومات پھیلانے سے نہ صرف پرسیپشن مینجمنٹ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ریاست کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈس انفارمیشن مہم کا مقابلہ کرنے اور دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button