تازہ ترینجرم کہانیخبریں

چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ ہو گئے

صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقے میں غلام مرتضی کے گھر سے4لاکھ77ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں ڈاکووں نے حامد کے گھر سے 3لاکھ25ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

ہنجروال میں ڈاکووں نے احسان کے گھر سے2لاکھ 90ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے تصدق کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مصطفی آباد میں ڈاکووں نے سہیل کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مانگا منڈی میں ڈاکووں نے ہمایوں سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے تنویر سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے شہباز سے12 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔

جبکہ کاہنہ اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور رنگ محل۔نیو انارکلی اور نصیر آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button