تازہ ترینخبریںپاکستان

شہری بلا جھجھک میرے دفتر تشریف لائیں: ڈی آئی جی آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔

پولیس افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی دادرسی یقینی بنانا ہے۔تھانوں کی سطح پر شنوائی نہ ہونے کی صورت میں بلا جھجھک میرے دفتر تشریف لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں بزرگ،خواتین سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

پولیس افسران واہلکاروں نے بھی ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹرعابدخان نے تمام درخواست گذاروں کوفرداََ فرداََ خود سنا۔

ڈاکٹر عابد خان نے متعلقہ افسران کو مقررہ مدت میں شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button