موٹروے پولیس شاہراہوں پر شہریوں کا سفر محفوظ بنانے میں کوشاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹرویز انعام غنی کے احکامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خصوصی مہم جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق مہم کے دوران ایک لاکھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس سینٹرل زون محمد سلیم کا کہنا ہے کہ نومبر سے اب تک 60ہزار افراد کو روڈ پر مدد فراہم کی گئی۔
غیررجسڑرڈ گاڑیوں سے متعلق7ہزارڈرائیورز کو بریف کیاجبکہ این فائیو سنٹرل زون نے 200 گاڑیوں سے غیرقانونی پولیس لائٹ اور2000 گاڑیوں سے غیرنمومہ نمبرپلیٹس اتاری گئیں۔
ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 18ہزار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
جبکہ لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر80ہزارگاڑیوں کو فائن کیا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ60ہزارغیرمحتاط ڈرائیورز کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔
این فائیو سینٹرل زون کی کم عمر ڈرائیوز کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں اب تک 7ہزار کم عمر ڈرائیورز کو بریف کیا گیا اور 1200کم عمر ڈرائیورزکو جرمانے بھی کیے گئے۔
ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعوراجاگرکرناہے۔اور موٹروے پولیس آئی جی موٹرویز انعام غنی کے مشن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے پر کوشاں ہے