سموگ کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ کے افسران نے انسداد سموگ مہم پر اب تک کاروائی کرتے ہوئے 24900 پبلک سروس ٹرانسپورٹ کو 52 لاکھ 93 ہزار کی اب تک جرمانے جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ انسپیکٹرز نے سب سے زیادہ 24 ہزار 100 دھواں چھوڑنے والے موٹر سائیکل رکشے کے خلاف کاروائی کی۔
جبکہ 117 کوسٹر، 14 پبلک سروس ویگن، 30 بسوں، 42 رکشوں اور دوسری قسم کی 620 گاڑیوں کو دھواں دینے پر چالان کیئے۔
ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف نی کہا کہ 4800 گاڑیوں کو زائد دھواں خارج کرنے کی وجہ سے مختلف تھانوں میں بند کروا دیا ہے اور 6 ہزار معمولی نوعیت کی گاڑیوں کو وارننگ دے کے چھوڑ دیا گیا۔
چیف ایگز ایکٹو افسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ سکندر ذیشان نے ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ انسپکٹرز کی سموگ کے خاتمے کے لیے جاری کاروائی مہم کے تحت کی جانے والی کششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹرانسپورٹرز کو لاہور شہر کی آب و ہوا کو مزید آلودہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
انفورسمنٹ انسپکٹرز اسی طرح آہنی ہاتھوں سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف انسداد سموگ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے۔
چیف ایگزیکٹو آفسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ سکندر ذیشان نے ڈپٹی جنرل مینجر انفورسمنٹ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل یوسف کو دھواں دینے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔