سپورٹس

چھوٹا عماد وسیم بھی آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بیٹے کے باپ بن گئے .، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیٹے کی ولادت کی خبر دیتے ہوئے کہا الحمد اللہ میرے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
عماد وسیم کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے سال 2019 میں ہوئی تھی ، عماد کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے طے پائی تھی جس میں دلہا اور دولہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی ۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے ۔
مداحوں نے عماد وسیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بچے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button