Uncategorized

اب ڈیلیٹ کئے ہوئے پیغامات دوبارہ بحال، واٹس ایپ پر نیا فیچر آگیا

اب ڈیلیٹ کئے ہوئے پیغامات دوبارہ بحال ہو سکیں گے . واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا. آپ جو دیکھنا چاہتے ہیں وہ دیکھ سکیں گے اور کسی دوسرے کے لئے پیغام کو ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے .
لوگوں کی ڈیمانڈ تھی کہ ہم جب اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو نہیں دیکھ سکتے جبکہ دوسری وہ پیغام پڑھ لیا جاتا ہے .اسلئے اس ایپ پر کام کیا جائے .
صارفین کی پرزور ڈیمانڈ پر یہ فیچر متعارف کروا دیا گیا.
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر ابتدائی طور پر ان اینڈرائڈ صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جو ’بیٹا ٹیسٹرز‘ ہیں جس کے باعث دیگر صارفین کی اس تک رسائی ممکن نہیں لیکن کچھ عرصے کے بعد یہ فیچر سب کی رسائی میں ہوگا.
آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر استعمال کرتے وقت صارف کے سامنے دو آپشنز ’ ڈیلیف فار می‘ اور ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ آتے ہیں
اکثر غلطی ہو جاتی ہے اور ’ڈیلیٹ فار می‘ پر کلک ہو جاتا ہے جس کے باعث یہ پیغام آپ کے پاس سے تو ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر پیغام موصول کرنے والا صارف اسے پڑھ لیتا ہے۔
لیکن اب اس نئے فیچر نے مسئلہ ہی حل کر دیا
اس نئے فیچر کے تحت اب اگر ’ڈیلیٹ فار می‘ پر کلک ہوا تو سکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہو گا جس میں ’ان ڈو‘ لکھا نظر آئے گا اور اس پر کلک کرنے کی صورت میں ڈیلیٹ ہونے والا پیغام واپس آ جائے گا
پھر آپ اس کو ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ کر سکیں گے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button