تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو اغوا کرنے اور زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

فیصل آباد ویمن پولیس اسٹیشن نے سٹی پولیس افسر کی جانب سے 8 اگست کو پیش آئے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ڈینٹسٹری کے فائنل ایئر کی طالبہ کی شکایت پر 15 ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد، بھتہ خوری اور جنسی استحصال کا مقدمہ درج کرلیا۔

فیصل آباد کی رہائشی بی ڈی ایس کی طالبہ نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376، 382، 354، 342، 148، 149، 337-اے، 337-ایف، 337-ایل اور 337-وی کے تحت درج ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہتی ہے اور ان کے دو بھائی برطانیہ اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔

شکایت گزار خاتون نے کہا کہ ان کی اپنے اسکول کے ساتھی ‘اے’ کے ساتھ دوستی اور خاندانی مراسم تھے۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ان کی بدقسمتی اس وقت شروع ہوئی جب ان کے دوست کے بھائی ‘دانش’ نے اسے شادی کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے اور ان کے گھر والوں نے اس پیشکش سے انکار کردیا۔

لڑکی نے بتایا کہ 8 اگست کو جب ان کا بھائی برطانیہ سے واپس آیا تو ملزم دانش اور اس کے 14 ساتھی ان کے گھر پہنچے اور ان کے بھائی کو شادی کی پیشکش قبول کرنے پر مجبور کیا

شکایت کنندہ نے بتایا کہ جب ان کے بھائی نے اس تجویز کو ٹھکرا دیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اور ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی دانش کے گھر لے گئے جہاں انہوں نے دوبارہ مار پیٹ کی۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ملزم نے انہیں اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا، ان کا سر اور ایک ابرو مونڈھ دی اور ذلت آمیز سلوک کی ویڈیو بھی بنائی۔

لڑکی کے مطابق اس کے بعد ملزم انہیں دوسرے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور اس فعل کو ریکارڈ کیا۔

شکایت گزار نے بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف ان کے قیمتی موبائل فونز بلکہ 5 لاکھ روپے نقدی اور ساڑھے 4 لاکھ روپے کے طلائی زیورات بھی چھین لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button