سپورٹس

سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت گیا، آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے ہرادیا.
آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 364 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 554 رنز جڑ دیے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلین ٹیم سری لنکا کی جانب سے دی جانے والی 190 رنز کی لیڈ بھی پوری نہ کرپائی اور صرف 151 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
سری لنکا کے پربھات جے سوریا نے 12 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6، 6 وکٹیں حاصل کیں۔ان کی باولنگ نے میچ جیتنے میں نمایاں کردار ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button