Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

خاتون نے نیند میں 15 لاکھ روپے کے زیورات کوڑے دان میں پھینک دیے

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 15 لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات نیند میں ایک اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان میں پھینک دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کندراتھر کے علاقے مندرا کوئل روڈ پر واقع اے ٹی ایم کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈ نے اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں ایک بیگ دیکھا اور جب بیگ کھولا تو اس میں سونے کے 43 زیوارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اس کی اطلاع بینک کو دی اور پھر بینک کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ بیگ ایک خاتون کی جانب سے کوڑے دان میں پھینکا گیا تھا۔

دوسری جانب ایک فیملی کی جانب سے بھی پولیس کو درخواست دی گئی کہ ان کی 35 سالہ بیٹی کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے، جب پولیس نے دونوں واقعات کو دیکھا تو پتہ چلا کہ لاپتہ ہونے والی لڑکی ہی دراصل وہی خاتون ہے جس نے زیورات کوڑے دان میں پھینکے اور پھر کچھ گھنٹے بعد واپس گھر پہنچ گئی۔

متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ لڑکی کو کئی ماہ سے نیند میں چلنے کی بیماری ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!