سپورٹس

کرکٹ میں نیا ریکارڈ رقم، لندن میں کرکٹ میچ کی ائمپائرنگ میاں بیوی کے ذمے

میاں بیوی مل کر گھر کا نظام چلاتے ہیں . لیکن ایک ایسے بھی میاں بیوی ہیں جواکٹھے کرکٹ کے میدان میں ائمپائرنگ کرینگے فیصلے کرینگے .
یہ ایک منفرد ریکارڈ ہے . دونوں میاں بیوی مسلمان ہیں اور کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں.
امپائر نعیم اشرف اور جسمین نعیم ہفتہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ایک میچ میں ایک ساتھ امپائرنگ کریں گے، یہ میچ راچیل فلنٹ ٹرافی کا فائنل ہو گا جو ویسٹرن اسٹار اور لائنٹنگ کے مابین کھیلا جائے گا۔
یہ بھی بتا تے چلیں‌کہ لارڈز میں امپائرنگ کرنے والی پہلی برطانوی مسلم خاتون امپائر کا اعزاز بھی جیسمین کے پاس ہے اور وہ پہلے ہی اپنی شناخت بنا چکی ہیں
نعیم اشرف کی اہلیہ جسمین نعیم جنوبی افریقہ اور انگلینڈ ویمنز میچ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں جبکہ نعیم اشرف پاکستان کی جانب سے 2 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے ایک بھائی پاکستان میں فرسٹ کلاس امپائر بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button