تازہ ترینخبریںپاکستان

کل سے موسلا دھار بارشوں کا امکان

2 سے 5 جولائی تک سندھ اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مون سون ہوائیں کل سےجنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں داخل ہوں گی جن کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور جامشورو میں شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خضدار، بارکھان، لسبیلہ، کوہلو، سبی اور پنجگور میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

کوئٹہ، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خضدار اور گوادر کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بارکھان، ژوب، سبی، پنجگور، کوہلو اور دادو کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 3 سے 5 جولائی تک سمندر میں جانے سے احتیاط کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button