سپورٹس

ہائے گرمی،فٹبالرلڑکیوں کی مختصرکپڑے پہن کر کھیلنے کی ضد…سب ٹیم سے فارغ

امریکہ میں گرمی سے تنگ خواتین کھلاڑیوں کا کپڑے مختصر کرنے مطالبہ نہیں مانا گیا اورفٹ بال ٹیم سے تمام کھلاڑیوں کو نکال دیا۔
ان طالبات کا تعلق نیویارک کے البانے ہائی سکول سے تھا گرمی نڈھال لڑکیاں شرٹ کی بجائے صرف بریزیئر پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
اجازت نہ ملنے پر طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کے دوران طالبات نے اپنی سپورٹس یونیفارم میں شامل بریزیئر پہن رکھے تھے جس پر سکول انتظامیہ نے ان سب کو ٹیم سے باہر نکال دیا گیا۔
طالبات کا کہنا تھا کہ ”سکول کی انتظامیہ نے ہمیں اس لیے کھیل کے دوران صرف بریزیئر پہننے سے روک رکھا تھا کیونکہ ہمارے کوچ مرد تھے۔ “
احتجاج کے دوران ایتھلیٹ طالبات کا اپنے کوچ اور سکول سٹاف کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ان تمام طالبات کو ٹیم سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تمام
کھلاڑیوں کو معطل کرنے کی وجہ سے آئندہ ہفتے ہونے والے کھیلوں کے ریجنل مقابلوں میں یہ سکول کسی کھیل میں بھی حصہ نہیں لے سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button