تازہ ترینخبریںسپورٹس

سوئی ناردرن گیس کے تین روز ہ سالانہ کھیلوں کا افتتاح

سوئی ناردرن گیس کے زیرِ اہتمام تین روز ہ سالانہ کھیلوں کا افتتاح مینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے گذشتہ روز واپڈا اسپورٹس کمپلکس، لاہور میں کیا۔

منیجنگ ڈائر یکٹر علی جے ہمدانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل ہار اور جیت کو تسلیم کرنا اور زندگی میں آگے بڑھنا سکھاتے ہیں۔

خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن نے کہا کہ انہیں مقابلوں میں خواتین کی بھرپور شرکت سے خوشی ہوئی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین کی شرکت ہر سال بہتر سے بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کو کھیلوں کی سرپرستی کے سلسلے کو علاقائی سطح تک بھرپور فروغ دینا چاہیے۔ سوئی ناردرن کے سالانہ کھیلوں میں سوئی ناردرن کے ہیڈ آفس سمیت ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال،شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات،اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، پشاور،واہ کینٹ اور پراجیکٹ ہیڈ کوارٹر کی 16 ٹیمز سے تعلق رکھنے والے 305 مرداورخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

سالانہ کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کے مابین بیڈمنٹن اور ٹینس کے انفرادی اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔

جبکہ مر دکھلاڑیوں کے مابین ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن،والی بال، اتھلیٹکس،شاٹ پٹ، ہائی جمپ، لانگ جمپ اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں۔ سالانہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں مایہ ناز سابق کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مصباح الحق، عدنان اکمل نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (سروسز) عامر طفیل، سینیئر جنرل مینیجر (بزنس ڈویلپمنٹ) سید جواد نسیم ، صدر اسپورٹس سیل اور سینیئر جنرل مینیجر (سی ایس ایس ) وسیم احمد، چیف فائنانشل آفیسر فیصل اقبال، سینیئر جنرل مینیجر (پروجیکٹس) صبغت اللہ، سینیئر جنرل مینیجر (کمپریشن) قیصر مسعود ، سینیئر جنرل مینیجر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) عمران یوسف، نائب صدر اسپورٹس سیل اور جنرل مینیجر (یو ایف جی ساؤتھ) محمد ارشد، سیکرٹری اسپورٹس سیل اور چیف آفیسر (ایم سی ڈی) عمران صفدر ورک بھی موجود تھے۔ تقریب میں کمپنی کے ایگزیکٹوز اور دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سالانہ کھیلوں کے دوسرے روز خواتیں کے بیڈمنٹن اور ٹینس کے انفرادی اور ڈبلز مقابلے منعقد ہوئے جس کی مہمانِ خصوصی جنرل مینیجر (بزنس ڈویلپمنٹ) وجیہہ انور تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button