تازہ ترینخبریںپاکستان

دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید

 ناردرن بائی پاس پر دن دیہاڑے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ڈیوٹی سے گھر جانیوالے ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں بائی پاس روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اوشاہ پورشکیل خان شہید ہوگئے۔

سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے بتایا کہ 2 نامعلوم دہشت گردوں نے ایس ایچ او شکیل خان کی گاڑی کا پیچھا کیا اور گاڑی روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اعجاز خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ایس ایچ او شکیل خان موقع پر شہید ہوگئے، شکیل خان ڈیوٹی کے بعد گھر جارہے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےمبینہ سفید گاڑی سےفائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کی گاڑی بےقابوہو کرٹریلرسے جا ٹکرائی تاہم نامعلوم افراد نے گاڑی سے نکل کرایس ایچ اوکی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پشاور میں گزشتہ ہفتے ٹارگٹ کلرز نے 2 سکھ تاجروں کو قتل کیا تھا، جبکہ 1 روز پہلے حساس ادارے کے ایک اہلکار کو بھی شہید کیا گیا تھا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے پشاورمیں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے ایس ایچ او شکیل احمد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوراًگرفتارکیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button