Uncategorized

دوسرا ٹسٹ میچ، آسٹریلیا نے 251 رنز بنالئے تین کھلاڑی آوٹ، عثمان خواجہ کی سینچری

پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سلامی بیٹر ڈیوڈ وارنر فہیم اشرف کی گیند کا نشانہ بنے
جب کہ لبوشین بغیر کوئی رنز بنائے رن آوٹ ہو گئے۔
عثمان خواجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی فارم کا تسلسل جاری رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے ناقابل شکست 127 رنز اسکور کئے۔
ان کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز بنائے جنہیں پہلے روز کے اختتام لمحات میں حسن علی نے آوٹ کیا۔
قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button