Uncategorized

کپتان کو بااختیار کرنا مثبت ثابت ہوا،امسال بڑی ٹیمیں ملکی دورہ کرینگی،رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان کو بااختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ دعا ہے نیا سال قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائے۔ کپتان کو بااختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا اور کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا 2022 میں میری ترجیح ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے۔ عام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیر ملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے۔ اس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی جن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button