پاکستان
تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی یکم سے 8 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنسپلز اور ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل اسٹاف کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق اسکول اسٹاف نئے بچوں کے داخلے اور مفت کتابوں کی تقسیم کے لیے موجود اسکولوں میں رہیں گے۔