سپیشل رپورٹ

بشریٰ بی بی نے شہد استعمال کرنے کے حوالے سے پریشان کن بات بتا دی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔

اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پراڈیالہ جیل پیشی کےلیےآئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button