سپیشل رپورٹ

مسجد اقصیٰ میں صہیونیوں کی قربانی کی کوشش ناکام، جانور ضبط

اسرائیلی سیٹلر کی جانب سے مسجدالاقصیٰ میں جانور قربان کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی تہوار کے پیش نظر اسرائیلی سیٹلرز کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں جانور قربانے کرنے کے لیے لائے جا رہے تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل حال ہی میں اسرائیلی انتہا پسند گروپ ’ٹیمپل ماؤنٹ گروپ‘ کی جانب مسجد الاقصیٰ میں جانور قربان کرنے سے متعلق درخواست اسرائیلی پولیس کو دی گئی تھی
جس میں مسجد کے احاطے میں جانور قربان کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

جبکہ تہوار کی مناسبت سے جانور مسجد میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کی عمریں 13 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

جنہیں مزید تحقیقات کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کے قبضے سے بکرے برآمد ہوئے ہیں، جنہیں مسجد کے احاطے میں قربان کیا جانا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button