سیاسیات

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا

پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، قائدین اور کارکنان کی رہائی تک آگے نہیں بڑھ سکتے قوم کا مینڈیٹ اسے واپس نہیں کیا جاتا تو آگے بڑھنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

حماداظہر نے کہا کہ طاقت کے ایوانوں میں بیٹھے لوگ عوام کو اتنا ہلکا مت لیں عوام ظلم، جبر اور دن دیہارے ڈاکے پر خاموش نہیں رہیں گے معاملات بڑی تیزی سےایک فیصلہ کن لانگ مارچ کی طرف بڑھ رہےہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کی کال دی ہے۔
عمیر نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی واحد ہے جس نے خواتین کونمائندگی دی،الیکشن کمیشن کے فیصلے سے کے پی کے خواتین کے حق پر ڈاکہ مارا گیا، اتوار کوتمام ایم پی ایز،ایم این ایز ،پارٹی کارکن ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ دھاندلی کے خلاف پہلے ہی ہماری تحریک چل رہی ہے، ہماری مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، 6،5 جماعتیں تو دھاندلی کے خلاف تحریک کیلئے متفق ہیں، ہم نے صدارتی امیدوار چھوٹے صوبے سے نامزد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button