پاکستان

اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق بڑا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موبائل فون پر پابندی کیلئے ڈائریکٹوریٹ محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا کہا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق اسکول کے اوقات میں موبائل کےاستعمال پر پاپندی عائدکی جائے اور کلاس روم میں بھی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسکول اوقات میں موبائل کا استعمال طلبا کی پڑھائی پر منفی اثر مرتب کرتا ہے، ادارے کے سربراہ تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے اور ایمرجنسی میں پی ٹی سی ایل لینڈلائن یا اسکول ہیڈسیل فون سے رابطہ کریں۔

مراسلہ کے مطابق عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنے موبائل فون استعمال کر سکتا ہے تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button