سپورٹس

شعیب ملک اور ثناء جاوید ملتان پہنچ گئے

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ہمراہ پاکستان سپرلیگ کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئے۔

ملتان پہچنے والے شعیب ملک پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

کھلاڑی کا پہلا ٹاکرا اتوار کے روز ملتان سلطانز سے ہوگا جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز شامل 7 بجے مدمقابل آئیں گے۔

یہ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو 20 جنوری 2024 کو دی تھی۔ اچانک سُنائی جانے والی یہ خبر سبھی کے لیے خاصی حیران کُن تھی۔

اس شادی کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب میں طلاق کی قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہوا جب بھارتی ٹینس اسٹار کے والد کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لے لی ہے۔

یہ ثناء جاوید کی بھی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ثناء اور گلوکار عمیرجسوال اکتوبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب دونوں نے نکاح کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹائی تھیں۔ تاہم اس جوڑے نے بھی علیحدگی سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button