سیاسیات

مریم نواز 6 بجے کے بعد گھر سے باہر ہوں تو نواز شریف کیا کہتے ہیں؟

مریم نواز بہت جلد وزیر اعلی’ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے جارہی ہیں۔ انکے کردار کے بارے میں مخالفین کے کیمپس نے بہت کچھ کہا اور لکھا۔ تاہم اب مریم نواز اور نواز شریف فیملی سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ شریف خاندان کنزرویٹو روایات کا حامل ہے اب بھی مغرب کے بعد گھرسے باہر رہنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

اگر کوئی شام کے بعد گھرسےباہر ہو تو نواز شریف خود بار بار فون کرکے اسے کہتے ہیں جلدی گھر آئو۔

ایسے ماحول میں پلی بڑھی مریم کو مردوں کے معاشرے میں کام کرنے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا ہوگا، وہ بڑی ذہین اور جلدی سیکھنے والی ہیں لیکن پھربھی انہیں کامیابیاں حاصل کرنےکیلئے مسلسل جدوجہد کرنا ہوگی۔

ان کے چچا صبح چھ بجے کام شروع کردیتےتھے، کیا مریم صبح آٹھ بجے چیف منسٹر آفس پہنچا کریں گی۔ وزارت ِاعلیٰ اعزاز تو ہے مگر اتنا ہی سخت امتحان بھی۔ مریم اس امتحان سے گزر کر ہی قومی لیڈر بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button