فن اور فنکار

ابھیشیک کمار کا عالیہ بھٹ کو دھمکانے کا انکشاف

بھارتی ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے 17ویں سیزن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کنٹیسٹنٹ و اداکار ابھیشیک کمار نے بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو دھمکی دینے کا انکشاف کردیا۔

28 جنوری 2024 کو بگ باس 17 کے گرینڈ فنالے کا میلہ سجا جس کا اختتام اس سیزن کے فاتح منور فاروقی کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازنے کے بعد ہوا۔

اس شو میں دوسری پوزیشن ابھیشیک کمار نے حاصل کی اور فرسٹ رنر اپ قرار پا کر شو سے باہر آگئے
ابھیشیک کمار کو شو کے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور منور سے زیادہ ان کے انٹرویوز دلچسپی سے سنے جارہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ابھیشیک کمار نے اپنے کرئیر کے آغاز کے حوالے سے بتایا اور میزبان کے پوچھنے پر بالی وڈ فلم ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ میں کام کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘ میں جب سترہ سال کا تھا تب اس فلم میں 20 دن کام کیا تھا لیکن مجھے اس کے پیسے نہیں ملے کارڈینیٹر پیسے لیکر بھاگ گیا تھا’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button