تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں عام انتخابات کب کب اور کتنے لیٹ ہوئے ؟

قومی اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1977 سے 2023 تک 10 بار قومی اسمبلی کے عام انتخابات کا انعقاد ہو چکا ہے۔

ملک میں 1973 کے متفقہ آئین میں یہ طے پایا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، تاہم 8 ویں قومی اسمبلی، 12 قومی اسمبلی اور 13 قومی اسمبلی کے عام انتخابات میں 90 دنوں سے زیادہ تاخیر کی گئی، 8 ویں قومی اسمبلی کے 16 نومبر 1988 کو ہونے والے انتخابات 171 دنوں، 12ویں قومی اسمبلی کے 10 اکتوبر 2002 کو ہونے والے انتخابات 91 دنوں، جبکہ 13 ویں قومی اسمبلی کے 18 فروری 2008 کو ہونے والے عام انتخابات 95 دنوں کے بعد ہوئے۔
ملک میں 1973 کے متفقہ آئین میں یہ طے پایا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، تاہم 8 ویں قومی اسمبلی، 12 قومی اسمبلی اور 13 قومی اسمبلی کے عام انتخابات میں 90 دنوں سے زیادہ تاخیر کی گئی، 8 ویں قومی اسمبلی کے 16 نومبر 1988 کو ہونے والے انتخابات 171 دنوں، 12ویں قومی اسمبلی کے 10 اکتوبر 2002 کو ہونے والے انتخابات 91 دنوں، جبکہ 13 ویں قومی اسمبلی کے 18 فروری 2008 کو ہونے والے عام انتخابات 95 دنوں کے بعد ہوئے۔

ملک میں 1973 کے متفقہ آئین میں یہ طے پایا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، 10 جنوری 1977 کو جب قومی اسمبلی تحلیل ہوئی تو ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں ذوالفقار علی بھٹو بطور وزیر اعظم اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اس قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے 56 دن بعد 7 مارچ 1977 کو ملک میں عام انتخابات منعقد ہوئے، جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں کامیابی حاصل کی اور وہ دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

اسی طرح 12 جنوری 1985 کو صدر ضیاء الحق نے قومی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں 47 دن بعد 28 فروری 1985 کو ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا اور غیر جماعتی انتخابات کے نتیجے میں محمد خان جونیجو ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے، 29 مئی 1988 کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے 6 مہینے بعد 16 نومبر 1988 کو ملک میں قومی اسمبلی کے عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا، 1971 کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے 171 دن بعد عام انتخابات کرائے گئے، ان میں پاکستان
کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے 171 دن بعد عام انتخابات کرائے گئے، ان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور بے نظیر بھٹو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں۔

غلام اسحاق خان کی جانب سے 6 اگست 1990 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تحلیل کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کے عام انتخابات 79 دنوں کے بعد 24 اکتوبر 1990 کو ہوئے، ان انتخابات میں محمد نواز شریف بطور وزیر اعظم منتخب ہوئے، 18 جولائی 1993 کو صدر غلام اسحاق خان نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت کو تحلیل کرکے قومی اسمبلی کے نئے عام انتخابات کا اعلان کیا تھا، جن کا انعقاد 80 دنوں کے بعد 6 اکتوبر 1993 کو ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور بے نظیر بھٹو دوسری بار ملک کی وزیراعظم منتخب ہوئیں۔
وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت کو صدر فاروق لغاری نے 5 نومبر 1996 کو تحلیل کر دیا جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے انتخابات 91 دن کے بعد 3 فروری 1997 کو منعقد ہوئے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد محمد نواز شریف کو دوسری بار ملک کا وزیراعظم منتخب کروایا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اس وقت کے آرمی چیف صدر پرویز مشرف نے تحلیل کر دیا، جس کے بعد ملک میں 11 جولائی 2002 کو قومی اسمبلی کے عام انتخابات کا اعلان کیا گیا، یوں، 90 دنوں کے وقفے کے بعد 10 اکتوبر 2002 کو قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے۔
15 نومبر 2007 کو مسلم لیگ (ق) کی حکومت کے تحلیل ہونے کے بعد ملک میں عام انتخابات کیلئے 8 جنوری 2008 کی تاریخ مقرر کی گئی، تاہم سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر انتخابات 41 دنوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، 18 فروری 2008 کو ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا، جن میں 95 دنوں کا وقفہ آیا، ان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور سید یوسف رضا گیلانی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

17 مارچ 2013 کو تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے بعد ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 60 دنوں کے بعد 16 مئی 2013 کو ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل
کی اور سید یوسف رضا گیلانی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

17 مارچ 2013 کو تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے بعد ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 60 دنوں کے بعد 16 مئی 2013 کو ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی اور محمد نواز شریف کو تیسری بار ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا، 31 مئی 2018 کو تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے بعد ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 55 دنوں کے بعد 25 جولائی 2018 کو ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button