انتخابات

الیکشن 2024:پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات 2024ء میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج کر وا دی گئی ہے۔

پی پی 31 گجرات سے امیدوار مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست کی ہے کہ حلقے میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کر کے تیار کر لیے گئے ہیں۔ جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فارم 45کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فارم45مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت دی گئی ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45پرشناختی کارڈ والے دستخط کریں۔ پولنگ اسٹیشنز پر موجود پولنگ ایجنٹ سے فارم 45پر مختص جگہ پر دستخط لیں۔ پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45میں مختصر وجہ تحریر کریں۔

ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دستخطوں کے بعد فارم 45کی کاپی باہر چسپاں کرے اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔ چسپاں کئے جانے کے بعد فارم 45میں تبدیلی کے ذمہ دار پریذائیڈنگ افسران ہوں گے۔ فارم 45کی تصاویر ریٹرنگ افسر کو ارسال کریں ۔انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button