فن اور فنکار
معروف پاکستانی گٹارسٹ عدنان آفاق انتقال کرگئے
عدنان آفاق کا شمار پاکستان کے مشہور گٹار بجانے والوں میں ہوتا ہے جنہیں گٹار گورو بھی کہا جاتا ہے۔
عدنان آفاق پیٹ کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا سرطان اسٹیج 4 میں پہنچ چکا تھا، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں کراچی کے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
عدنان آفاق کے انتقال کی تصدیق آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ گٹارسٹ عدنان آفاق پاکستان کے مشہور پاپ گلوکاروں کیلئے گٹار بجا چکے ہیں جب کہ یہ نوجوان میوزیشنز کو گٹار بجانے کی تربیت بھی دیتے تھے۔