صحت

کھانسی کے شربت سے متعلق خطرناک انکشاف ، ہرگز استعمال نہ کریں

 کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کے انکشاف سامنے آیا ، ڈی جی ایکسائز پنجاب نے سیرپ کی تفصیل طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کے انکشاف کے بعد ڈی جی ایکسائز پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔

جس میں غیر معیاری ایتھنول والے سیرپ کی تفصیل طلب کر لی ہے ، ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ذمہ دار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اس حوالے سے چیف کنٹرولر آف ڈرگزپنجاب کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد ڈریپ نے ایم کے بی نامی کمپنی کے تمام سیرپ واپس منگوا لیے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button