جرم کہانی

اندھیرنگری، 5 سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

 5 سال کے بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرادیا گیا ، ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بنا تحقیق کے ایس ڈی او اور پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکوحکام نے 5 سال بچے پر بجلی چوری کامقدمہ درج کرادیا، ترجمان لیسکو نے اپنی وضاحت میں کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پرمقدمہ درج ہوا، احسن آباد میں ایک گھر بجلی چوری کر تے پکڑا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گھرسربراہ کا نام پوچھنے پر خواتین نے زین علی بتایا، لیسکو حکام کو زین عی کی عمر سے متعلق علم نہیں تھا، بناتحقیق کے ایس ڈی او اور پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

چیف ایگزیکٹو نے ایس ڈی او نواب ٹاؤن کو معطل کرنے کا حکم دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button