تازہ ترینخبریںپاکستان

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

  آرمی  چیف جنرل سید عاصم منیرسے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دہشتگردی سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ادراک کرتے ہوئے  فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف  نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت  کے احترام پر زور دیتے ہوئے اسے مقدس، ناقابل تسخیر اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button