تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

غیر اخلاقی پرفارمنس، اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو نوٹس جاری

تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے غیر اخلاقی پرفارمنس پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تھیٹر انڈسٹری کی مشہور ڈانسر و اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے نوٹس جاری کر دیا گیا، دونوں اداکارائیں غیر اخلاقی پرفارمنس کر رہی ہیں ان کو ڈراما ایکٹ کے تحت سزا دی جائے

اداکارہ خوشبو خان الفلاح تھیٹر جبکہ ندا چوہدری تماثیل تھیٹر میں ڈراما پرفارم کر رہی ہیں، پنجاب آرٹس کونسل نے مانیٹرنگ کے بعد ڈی سی لاہور اور محکمہ داخلہ کو کاروائی کے لیے خط بھیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button