
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ میں رواں مالی سال 2023-24ء کو دو ماہ مکمل ہوگئے ہیں پہلے ماہ 6 فیصد غیر ترقیاتی بجٹ خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے رواں مالی سال کے دوران 14 کھرب 13 ارب 74 کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار روپے غیر ترقیاتی بجٹ کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے ایک کھرب 83 ارب 71 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں پر 5 کھرب 40 ارب 71 کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 89 ارب 64 کروڑ 14 لاکھ 54 ہزار روپے خرچ کئے گئے کنسلٹنٹس کی تقرری اور ان کے اخراجات پر 14 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس میں سے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی پنشن پر ایک کھرب 95 ارب 31 کروڑ 97 لاکھ 68 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس میں سے 37 ارب 4 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار روپے خرچ کئے گئے کمیونیکیشن ، ٹی اے ڈی اے ، یوٹیلٹی بلز یونی ٹیلیفون گیس پانی کے بلوں ، پبلسٹی ، ادویات ، پیٹرول ، اسٹیشنری پر ایک کھرب 80 ارب 60 کروڑ 51 لاکھ 20 ہزار روپے مختص کئے گئے اس میں سے 16 ارب ارب 25 کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ کئے گئے بلدیاتی اداروں کو آکٹرائے ضلع ٹیکس اور گرانٹ پر 88 ارب روپے مختص کئے گئے اس میں سے 8 ارب 99 کروڑ 72 لاکھ 36 ہزار روپے خرچ کئے گئے گندم پر سبسڈی ، ایس آئی یو ٹی ، این آئی سی وی ڈی ، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ، انڈس ہسپتال کی گرانٹ ، معاف کئے گئے قرضوں اور ایڈوانس ادائیگیوں پر 2 کھرب 46 ارب 95 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس میں سے 26 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ 47 ہزار روپے خرچ کئے گئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، ہاؤس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں پر 28 ارب 71 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار روپے مختص کئے گئے اس میں سے 24 کروڑ 80 ہزار روپے خرچ کئے گئے مختلف قرضوں کے سود پر 48 ارب 77 کروڑ 84 لاکھ 61 ہزار روپے مختص کئے گئے اس میں سے ایک ارب 89 کروڑ 67 لاکھ 87 ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں نئی اشیاء کی خریداری ، گاڑیوں اسلحہ گاڑیاں بکتر بند گاڑیوں ، ایمبولنسز ، ڈائلیسز مشینوں اور ہسپتالوں کی اشیاء کی خریداری پر 42 ارب 8 کروڑ 52 لاکھ 27 ہزار روپے مختص کئے گئے اس میں سے 19 کروڑ 99 لاکھ 12 ہزار روپے خرچ کئے گئے مختلف محکموں کی اشیاء کی مرمت ، بلڈنگ اور سڑکوں کی مرمت اور مختلف نہروں کی مرمت پر 42 ارب 32 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس میں سے 2 ارب 44 کروڑ 74 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ کئے گئے ٹوٹل نان سیلری بجٹ 6 کھرب 77 ارب 45 کروڑ 72 لاکھ 41 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس میں 57 ارب 2 کروڑ 97 لاکھ 53 ہزار روپے خرچ کئے گئے مجموعی طور پر غیرترقیاتی بجٹ 14 کھرب 13 ارب 74 کروڑ ایک لاکھ 3 ہزار روپے مختص کیا گیا ہے جس میں سے ایک کھرب 83 ارب 71 کروڑ 97 لاکھ 46 ہزار روپے خرچ کیا گیا ۔