Abdul Hanan Raja.تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بے قابو، ہوشربا سطح پر جا پہنچا

نگراں وزیراعظم کی تقرری ہوتے ہی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بے قابو ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں پہلے سے ہی یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پی ڈی ایم حکومت اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی غرض سے روپے کی قدر کو قابو رکھنے کی غرض سے محدود پیمانے پر ڈالر کی قدر میں اضافہ کرکے بڑی ڈی ویلیو ایشن کا اگلا مرحلہ نگراں حکومت کے ذمے ڈال رہی ہے یہ قیاس آرائیاں درست ثابت ہوئیں۔

نگراں حکومت کے قیام کے شروع میں ہی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بے قابو ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3روپے 13پیسے کے اضافے سے 294روپے 63پیسے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے سے 303 روپے کا ہوگیا۔

زرمبادلہ کے گھٹتے ذخائر، بیرون مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 19فیصد کی کمی اور درآمدی ضروریات کے دباؤ کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button