تازہ ترینخبریںپاکستان

عام انتخابات آنے سے قبل حکومت سندھ نے سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے کا آغاز کردیا

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) عام انتخابات آنے سے قبل حکومت سندھ نے سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں 507 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے 121 ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس دیا گیا ہے 53 شوکاز نوٹس ختم کردیئے گئے 39 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا اور 54 ڈاکٹروں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے یہ کارروائی جنوری 2022ء سے مئی 2023ء تک کی ہے محکمہ صحت نے اب غیر خاضر اور ترقیوں میں دلچسپی نہ لینے والے ڈاکٹروں کی جگہ جونیئر ڈاکٹروں کو ترقیاں دینے کے لئے محکمہ سروسز سے قانونی رائے مانگ لی ہے تاکہ سینیئر عہدوں کی پوسٹیں خالی نہ پڑی رہیں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے پورے صوبہ سے غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات جمع کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے اس کارروائی میں کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی وجہ سے بیروں ممالک میں کام کرنے والے ڈاکٹروں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ انہیں یقین ہوگیا تھا کہ اب کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اس کارروائی کے بعد نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button